مسلح افواج نے پھر ثابت کیا کہ ملکی سرحدیں محفوظ ہیں: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ قوم کی طاقت صرف ہتھیاروں سےنہیں بلکہ اس کےکردارسے ہوتی ہے۔ مسلح افواج نےدوبارہ ثابت کیاکہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں۔

بلاول بھٹو نے پیر کو کیڈٹ کالج پٹارومیں 63 وین یوم والدین کی تقریب سےخطاب میں کہا کہ ’پیشہ ورانہ مہارت، تیاری اور کمان کے اتحاد کی بدولت پاکستان نے اپنی خود مختاری کا دفاع کیا اور واضح فوجی کامیابی حاصل کی۔

’یہ فتح صرف ٹیکٹیکل نہیں بلکہ اخلاقی بھی تھی۔ اس نے دنیا کو یاد دلایا کہ پاکستان آزمائش میں ثابت قدمی کے ساتھ جم کر کھڑا ہوتا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پاکسان میں حوصلے اور ثابت قدمی کا کبھی فقدان نہیں رہا اور عوام متحد رہے تو پاکستان کبھی ناکام نہیں ہوگا۔ اور مسلح افواج نے حال ہی میں ایک بار پھر یہ بات سچ کر دکھائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے، پاکستان اپنی خود مختاری کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے، ٹیلنٹ کے بہترین استعمال سے ہی ترقی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا: ’پاکستان کی خدمت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ ہمارا ملک عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے۔ ٹیلنٹ کے بہترین استعمال سے ہی ترقی ممکن ہے اور نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج پٹارو ایک بہترین ادارہ ہے، اور نوجوانوں کی کردار سازی میں اس کالج کا اہم کردار ہے۔ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں