ملک یاسر امتیاز اعوان کی البستان ریسٹورنٹ کے مالکان محمد شفیق اور محمد آصف کو تیسری برانچ کے افتتاح پر مبارکباد

دبئی, ملک یاسر امتیاز اعوان، بانی رکن پاکستان تحریکِ انصاف مشرقِ وسطیٰ، سابق صدر پاکستان تحریکِ انصاف متحدہ عرب امارات، اور صدر ریڈ پاکستان (یو اے ای چیپٹر) نے الحمراء البستان ریسٹورنٹ کے مالکان محمد شفیق اور محمد آصف کو انٹرنیشنل سٹی 2، دبئی میں ان کی تیسری برانچ کے شاندار اور کامیاب افتتاح پر دلی مسرت اور خلوصِ دل کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔


انہوں نے اس کامیابی کو دونوں مالکان کی مسلسل محنت، غیر متزلزل عزم، پیشہ ورانہ دیانت داری اور معیارِ اعلیٰ سے وابستگی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا، اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں بھی مزید ترقی، استحکام اور کامیابیوں سے نوازے۔اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے ایک معتبر اور معروف بینک سے وابستہ ممتاز بینکار بلال فیروز بھی موجود تھے، جنہوں نے اس خوشی کے موقع پر محمد شفیق اور محمد آصف کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے موجودہ و آئندہ کاروباری سفر کے لیے نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں