بھارت کو 191 رنز سے ذلت آمیز شکست، پاکستان نے ایشیا کپ انڈر 19 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے سمیر منہاس نے 113 گیندوں پر 172 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، سمیر اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکور رہے۔

348 رنز کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 26.2 اوورز میں 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کی طرف سے 10 ویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے دپیش دیویندرن 36 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ اوپنر وبھے سوریاوانشی نے 26 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے علی رضا نے 4، محمد صیام، عبد السبحان اور حذیفہ احسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں