نتیش کمار کی اوچھی حرکت، یہ خواتین کی بے حرمتی اور جاہلانہ اقدام ہے،اظہرالدین

بھارت کے سابق کرکٹر اظہرالدین نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی اوچھی حرکت کو خواتین کی بے حرمتی اور جاہلانہ اقدام قرار دیا ہے۔

بھارت کے سابق کرکٹر اظہرالدین نے کہا کہ نتیش کمار کی اوچھی حرکت پر سخت ایکشن ہونا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر کی جماعت پی ڈی پی کی رینما التجا مفتی نے بھی نتیس کمار کی حرکت کو شرمناک قرار دیا۔

بھارتی ریاست بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک سرکاری تقریب کے دوران ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا حجاب زبردستی اُتارنے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں اُنھیں آڑَے ہاتھوں لے رہی ہیں۔ حزبِ اختلاف کی جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے اس معاملے پر وزیرِ اعلیٰ کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں