آئی فون 17 پرو اب 36 ماہ کی بلاسودی اقساط پر، مگر کیسے؟

ایم سی بی بینک نے اپنے کریڈٹ کارڈ صارفین کے لیے ایپل کی نئی آئی فون 17 سیریز کی خریداری پر 0 فیصد مارک اپ پر قسطوں پر خریداری کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔

اس پیشکش کے تحت صارفین آئی فون 17 پرو، آئی فون 17 فیملی اور آئی فون ایئر کو بغیر کسی اضافی سود اور پروسیسنگ فیس کے 36 ماہ تک آسان اقساط میں خرید سکتے ہیں
یہ محدود مدت کی پیشکش 31 دسمبر 2025 تک مؤثر رہے گی، بکنگ کے لیے صارفین 042 یا 021-111-000-622 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
آئی فون 17 سیریز کے یہ ماڈلز 3 خوبصورت رنگوں میں دستیاب ہیں جن میں کاسمک اورنج، ڈیپ بلیو اور سلور شامل ہیں۔

اضافی فوائد اور تحائف
ایم سی بی بینک اس قسط پلان کے ساتھ شیلڈ پلس کے تحت مفت حفاظتی سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے۔ ان فوائد میں ایک سال کی اضافی وارنٹی، ایک مرتبہ فرنٹ اسکرین کی تبدیلی اور ایک مرتبہ بیک گلاس کی تبدیلی شامل ہے۔

اس کے علاوہ صارفین کو ایک تحفہ بھی دیا جائے گا، جو محدود مقدار میں دستیاب ہوگا اور اسٹاک ختم ہونے تک فراہم کیا جائے گا۔

آئی فون 17 پرو کی اقساط کی تفصیلات
آئی فون 17 پرو میکس 256 جی بی (تمام رنگ) کی قیمت 5 لاکھ 59 ہزار 399 روپے مقرر کی گئی ہے، جس پر 3 ماہ کی قسط تقریباً 1 لاکھ 86 ہزار 466 روپے، 6 ماہ کی قسط 93 ہزار 233 روپے، 9 ماہ کی قسط 62 ہزار 155 روپے، 12 ماہ کی قسط 46 ہزار 617 روپے، 15 ماہ کی قسط 37 ہزار 293 روپے، 18 ماہ کی قسط 31 ہزار 78 روپے، 24 ماہ کی قسط 23 ہزار 308 روپے اور 36 ماہ کی قسط 15 ہزار 539 روپے بنتی ہے۔
آئی فون 17 پرو میکس 512 جی بی (اورنج اور بلیو) کی قیمت 6 لاکھ 41 ہزار 999 روپے ہے، جس کی 3 ماہ کی قسط 2 لاکھ 14 ہزار روپے، 6 ماہ کی قسط 1 لاکھ 7 ہزار روپے، 9 ماہ کی قسط 71 ہزار 333 روپے، 12 ماہ کی قسط 53 ہزار 500 روپے، 15 ماہ کی قسط 42 ہزار 800 روپے، 18 ماہ کی قسط 35 ہزار 667 روپے، 24 ماہ کی قسط 26 ہزار 750 روپے اور 36 ماہ کی قسط 17 ہزار 833 روپے ہے۔

آئی فون 17 پرو 256 جی بی (تمام رنگ) کی قیمت 5 لاکھ 15 ہزار 299 روپے مقرر کی گئی ہے، جس پر 3 ماہ کی قسط 1 لاکھ 71 ہزار 766 روپے، 6 ماہ کی قسط 85 ہزار 883 روپے، 9 ماہ کی قسط 57 ہزار 255 روپے، 12 ماہ کی قسط 42 ہزار 942 روپے، 15 ماہ کی قسط 34 ہزار 353 روپے، 18 ماہ کی قسط 28 ہزار 628 روپے، 24 ماہ کی قسط 21 ہزار 471 روپے اور 36 ماہ کی قسط 14 ہزار 314 روپے بنتی ہے۔

اسی طرح آئی فون 17 پرو 512 جی بی (تمام رنگ) کی قیمت 5 لاکھ 97 ہزار 499 روپے ہے، جس کی 3 ماہ کی قسط 1 لاکھ 99 ہزار 166 روپے، 6 ماہ کی قسط 99 ہزار 583 روپے، 9 ماہ کی قسط 66 ہزار 389 روپے، 12 ماہ کی قسط 49 ہزار 792 روپے، 15 ماہ کی قسط 39 ہزار 833 روپے، 18 ماہ کی قسط 33 ہزار 194 روپے، 24 ماہ کی قسط 24 ہزار 896 روپے اور 36 ماہ کی قسط 16 ہزار 597 روپے رکھی گئی ہے۔

آئی فون 17 پرو 1 ٹی بی (اورنج اور بلیو) کی قیمت 6 لاکھ 79 ہزار 699 روپے ہے، جس پر 3 ماہ کی قسط 2 لاکھ 26 ہزار 566 روپے اور 6 ماہ کی قسط 1 لاکھ 13 ہزار 283 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ اقساطی سہولت صرف ایم سی بی کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری پر دستیاب ہے، جس میں 0 فیصد مارک اپ، کوئی پروسیسنگ فیس نہیں، شیلڈ پلس تحفظ اور محدود مدت کے لیے تحفہ شامل ہے۔ یہ آفر 31 دسمبر 2025 تک مؤثر رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں