24ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیاں، کون کون شامل ہے؟

24ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیاں جاری کردی گئیں، تقریب کراچی میں 11 دسمبر کو ہوگی۔ کورونا وبا کے بعد پہلی بار یہ ایوارڈز باقاعدہ تقریب کی صورت میں منعقد کیے جارہے ہیں، جس پر شوبز حلقوں میں خاصی خوشی پائی جارہی ہے۔

تقریب میں ڈراما، فلم، موسیقی، فیشن اور ڈیجیٹل مواد سمیت مجموعی طور پر 28 شعبوں میں ایوارڈز دیے جائیں گے، جن میں ناظرین اور ناقدین کی پسند کے مطابق الگ الگ کیٹیگریاں شامل ہیں۔

ڈراموں کی نامزدگیاں
ڈراما کی کیٹیگریز میں اداکارہ کے شعبے میں دورفشاں سلیم، ہانیہ عامر اور سجل علی کے نام شامل ہیں، جبکہ مرد اداکار کی فہرست میں بلال عباس، دانش تیمور، فہد مصطفیٰ اور عمران اشرف نامزد ہوئے ہیں۔
اسی طرح بہترین طویل سلسلہ وار ڈراما، بہترین ڈراما، بہترین ہدایت کار اور بہترین مصنف کی کیٹیگریز بھی شامل ہیں، جن میں متعدد مقبول ڈرامے نامزد ہوئے ہیں۔

فلمی نامزدگیاں
فلمی شعبوں میں مرد اداکار کے لیے عمران اشرف، سمر جعفری، طلحہ انجم اور اسامہ خان شامل ہیں، جبکہ خواتین میں عائشہ عمر، کنزہ ہاشمی، کبریٰ خان اور یمنٰی زیدی کے نام سامنے آئے ہیں۔ بہترین فلم کے لیے نیاب، کٹر کراچی، نا بالغ افراد اور گلاس ورکر نامزد کیے گئے ہیں۔
فلمی ہدایت کار کے شعبے میں عبد الولی بلوچ، ایم شہزاد ملک، عمیر ناصر علی اور وجاہت رؤف شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں