دبئی سیالکوٹ ذرائع کے مطابق ایئرسیال نے اپنے بیڑے میں توسیع کرتے ہوئے ایک اور Airbus A320 طیارہ شامل کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے


یہ معاہدہ AerCap کے UAE آفس میں دستخط کیا گیا، جسے فضائی کمپنی کی ترقی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ نئے طیارے کی شمولیت کے بعد ایئرسیال کے مجموعی جہازوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے، جس سے کمپنی کی پروازوں کی استعداد میں اضافہ اور نئے روٹ کھولنے کی راہ ہموار ہو گی۔
تقریب میں AerCap کے چیف کمرشل آفیسر پیٹر اینڈرسن، ایئرسیال کے چیئرمین فضل جیلانی، سینئر وائس چیئرمین قیصر اقبال بریار، چیف ایگزیکٹو آفیسر امین احسن، چیف آپریٹنگ آفیسر طارق امین سمیت دونوں اداروں کے اہم نمائندے شریک ہوئے۔
ایئرسیال حکام کے مطابق یہ طیارہ کمپنی کی توسیعی حکمتِ عملی اور بہتر فضائی سروس فراہم کرنے کے عزم کو مضبوط بنائے گا۔












