کوپ 30 ماحولیاتی کانفرنس کے پویلین میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے بعد بیلیم میں ہونے والی آج کی تمام سرگرمیاں منسوخ کر دی گئیں۔
عمارت خالی، ریسکیو ٹیمیں مصروف
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ لگتے ہی پویلین کو فوری طور پر خالی کرایا گیا جبکہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شعلوں پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
برازیل کے وزیر سیاحت نے تصدیق کی کہ واقعے کے باوجود کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال پر پوری نظر رکھی جا رہی ہے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
بین الاقوامی اسٹالوں والا علاقہ متاثر
پویلین کے اس حصے میں مختلف ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے اسٹال لگے ہوئے تھے جنہیں احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نقصان کا ابتدائی جائزہ لیا جا رہا ہے۔












