پاکستانی مارکیٹ میں جدید فیچرز والا سستا ترین موبائل فون متعارف

پاکستانی اسمارٹ فون کمپنی Dcode نے اپنا نیا اسمارٹ فون Cygnal Prime پاکستان میں باضابطہ طور پر متعارف کروا دیا ہے۔

یہ نیا ماڈل جدید فیچرز اور مضبوط کارکردگی کے باعث پاکستانی صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ کمپنی نے اس فون میں Circle to Search، Netless Chat اور یوٹیوب ویڈیوز کو بیک گراؤنڈ میں چلانے جیسی سہولیات شامل کی ہیں، جو اسے اپنی کیٹیگری میں منفرد بناتی ہیں۔

Cygnal Prime مضبوطی اور پائیداری کے لحاظ سے بھی نمایاں ہے۔ یہ فون گردوغبار اور ہلکی پانی کی چھینٹوں سے متاثر نہیں ہوتا۔ اس کا 6.74 انچ ڈسپلے واٹر ڈراپ نوچ اور 720×1612 پکسل ریزولوشن کے ساتھ آتا ہے، جبکہ 120Hz ریفریش ریٹ کی بدولت گیم کھیلنے اور عام استعمال میں بھی ہموار تجربہ فراہم کرتا ہے۔

پاکستانی مارکیٹ میں یہ فون تین رنگوں میں دستیاب ہے: Arctic White، Gunmetal Grey اور Smoky Titanium۔ کیمرے کے لحاظ سے یہ نیا ماڈل بھی قابلِ ذکر ہے۔

اس میں 50 میگا پکسل کا AI ریئر کیمرہ موجود ہے، جبکہ 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ سیلفی اور ویڈیو کالز کے لیے دیا گیا ہے۔ دونوں کیمرے مصنوعی ذہانت کے ذریعے بہتر فوٹو اور ویڈیو کوالٹی فراہم کرتے ہیں۔

Cygnal Prime میں 6,000mAh کی بڑی بیٹری لگی ہے جو طویل استعمال کو ممکن بناتی ہے۔ اس کے نمایاں فیچرز میں Netless Chat شامل ہے، جس کے ذریعے صارفین بغیر انٹرنیٹ کے گروپ چیٹ کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ Anti-theft alarm، بیک گراؤنڈ میں یوٹیوب پلے بیک، اور Personal Data Secure Area جیسے فیچرز صارف کی سہولت اور سیکیورٹی کو مزید بہتر بناتے ہیں۔ پاکستان میں Cygnal Prime کی قیمت 26,999 روپے رکھی گئی ہے۔

فون میں 6GB ریم اور 128GB اسٹوریج موجود ہے، جو روزمرہ استعمال سے لے کر گیمنگ تک ہر ضرورت پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں