ایس پی عدیل اکبر کے خلاف الزامات کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی۔
مبینہ طور پر خودکشی کرنے والےاسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کے خلاف حکومت بلوچستان کے الزامات غلط ثابت ہوئے،کابینہ ڈویژن کی انکوائری میں عدیل اکبرکو تمام الزامات سےبری قراردیاگیا۔
انکوائری رپورٹ کےمطابق عدیل اکبر کےخلاف الزامات ثابت نہ ہو سکے،عدیل اکبر کےخلاف انکوائری کی وجہ سے پروموشن رک گئی تھی،ترقی رکنے کے باعث عدیل اکبر ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔
کابینہ ڈویژن نےایس پی عدیل اکبر کےخلاف انکوائری مکمل کی تھی،سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز کےتحت کارروائی کی گئی تھی،کابینہ سیکریٹریٹ نےبریت کا نوٹیفکیشن 10 اپریل 2025 کو جاری کیا تھا۔












