پاکستان جنوبی افریقہ ٹی 20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاکستان جنوبی افریقہ ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، جس میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور جنوبی افریقہ کے کپتان ڈونووان فریرا نے شرکت کی۔

پہلا ٹی 20 میچ 28 اکتوبر (منگل) کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

تقریب کے موقع پر پاکستان کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بتایا کہ بابراعظم کو ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور وہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عثمان خان اسپنرز کے خلاف بہتر کھیل پیش کرتے ہیں، اسی لیے انہیں ٹی 20 سیریز میں موقع دیا جائے گا۔

مائیک ہیسن نے عثمان طارق کو باصلاحیت اسپن بولر قرار دیا، جبکہ فخر زمان کے حوالے سے کہا کہ وہ ایک روزہ اسکواڈ کا حصہ ہیں اور انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں مزید محنت جاری رکھنی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں