بین الاقوامی تحقیق میں ماہرین نے بتایا ہے کہ دوا انزالوٹامائیڈ (Enzalutamide) کو روایتی ہارمون تھراپی کے ساتھ شامل کرنے سے جارحانہ نوعیت کے پروسٹیٹ کینسر کے مریضوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ 40 فیصد سے زیادہ کم ہو گیا۔
یہ نتائج نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئے اور یورپین سوسائٹی فار میڈیکل آنکولوجی کے اجلاس میں پیش کیے گئے۔
تحقیق میں 17 ممالک کے ایک ہزار سے زائد مریض شامل تھے۔ ماہرین کے مطابق یہ امتزاج علاج اب اس خطرناک مرض کے لیے نیا معیارِ علاج (standard of care) بن سکتا ہے۔