حکومت پاکستان کا پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ عوامی، سرکاری اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے رنگ اور ڈیزائن تبدیل کیے جائیں گے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پاسپورٹ کا ڈیزائن بدلنے کیلئے وزارتِ داخلہ سے اجازت حاصل کرلی ۔ نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی و اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی۔۔ سیکیورٹی فیچرز بڑھانے کے حوالے سے نئے پاسپورٹ میں اب والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی درج ہوگا۔ نئے پاسپورٹ کا اجرا نظام میں جدت اور ہم آہنگی کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جدید پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں