دبئی،پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل یو اے ای کی نئی باڈی کا اعلان.پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل یو اے ای کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متفقہ فیصلے کے تحت نئی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
اس موقع پر نوید احمد، یو اے ای کو صدر منتخب کیا گیا جبکہ ان کی پوری ایگزیکٹیو ٹیم کو باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔پروگرام کے مہمانِ خصوصی پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے چیئرمین میاں طارق جاوید تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں نومنتخب صدر نوید احمد، یو اے ای اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب کی صدارت پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے گلف ریجن کے صدر چوہدری ظہیر گجر نے کی. جبکہ نائب صدر سید سلیم اختر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر صدر نوید احمد، یو اے ای,اور ان کی ایگزیکٹیو باڈی کے ارکان نے بھرپور شرکت کی اور عزم کیا کہ وہ نئی ٹیم کے ساتھ نئے جذبے اور لگن کے ساتھ کمیونٹی کی خدمت کریں گے,