وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی سربراہی میں پی پی وفد کی ایک گھنٹہ طویل ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کا یقین دلایا ، دونوں جماعتوں نے پہلے کی طرح مل کر چلنے پراتفاق کرلیا ، وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کا وفد میڈیا سے گفتگو کئے بغیر روانہ ہوگیا۔
بڑوں کی اہم بیٹھک میں اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، ملک احمد خان،احد خان چیمہ ، نیئربخاری،پرویزاشرف، ندیم افضل چن اور شیری رحمان شامل ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اتحادی جماعتوں کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا،پنجاب حکومت کے حوالےسے پیپلزپارٹی کے تحفظات پر بات کی گئی، وزیر اعظم کی یقین دہانی کے بعد یہ بھی اتفاق کیا گیا کہ ایک دوسرے کی جماعت بارے بیان بازی نہ کی جائے ۔ اس سے قبل پی پی وفد نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی جس میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اور اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے تحفظات پر بات کی گئی ۔
اعلامیہ
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی اتحادی جماعت ہے،تعلقات کواحترام اورقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پی پی وفد نےغزہ امن معاہدے میں پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ، ملاقات ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار،وزیردفاع خواجہ آصف ، وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال،وزیرقومی غذائی تحفظ رانا تنویرحسین،وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ شریک ہوئے۔
ا ن ک علاوہ وفاقی وزیررانامبشراقبال،مشیرسیاسی اموررانا ثناءاللہ اوراسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمدخان نے بھی شرکت کی ۔ پی پی وفدمیں راجہ پرویزاشرف،شیری رحمٰن،نیئرحسین بخاری،ندیم افضل چن اورعلی قاسم گیلانی شامل تھے۔