صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی طرف سے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کو زاید دوئم کے فرسٹ کلاس آرڈر سے نوازا گیا

دبئی صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کو زاید دوئم کے فرسٹ کلاس آرڈر سے نوازا ہے، ان کی ممتاز سفارتی خدمات کے اعتراف میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
سفیر فیصل نیاز ترمذی کو یہ اعزاز ابوظہبی میں ہونے والی ایک ملاقات کے دوران وزارت خارجہ کے وزیر مملکت محترم خلیفہ شاہین المرار نے پیش کیا۔


خلیفہ شاہین المرار نے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں سفیر فیصل نیاز ترمذی کی سرشار کوششوں کو سراہا۔
سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ “یہ باوقار اعزاز حاصل کرنے پر بے حد مسرور اور دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں”۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سینیٹر محمد اسحاق ڈار، نائب وزیر اعظم اورپاکستان کے وزیر خارجہ کا تہنیتی پیغام پہنچاتے ہوئے، انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکام اور اس کے عوام کا اپنے پورے دور میں مسلسل تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے مزید ریمارکس دیئے یہ اعتراف اکیلے میرا نہیں ہے۔ میں ابوظہبی میں پاکستان کے سفارت خانے میں اپنی سرشار ٹیم، دبئی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل اور امارات بھر میں ہماری متحرک پاکستانی کمیونٹی کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں