لیڈی پولیس آفیسر بی بی حلیمہ کو بہترین کارکردگی پر اعزاز سے نوازا گیا
سکھر: ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے سکھر کی لیڈی پولیس آفیسر بی بی حلیمہ جتوئی کو تین لاپتہ معصوم بچیوں کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کرنے پر سی سی سیکنڈ تعریفی سرٹیفیکیٹ اور 5000 نقدی کیش سے نوازا۔
ڈی آئی جی آفیس میں ہونے والی ایک پروقار تقریب کے دوران ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے پولیس آفیسر بی بی حلیمہ جتوئی کو کارکردگی کی بنیاد پ تعریفی سرٹیفیکیٹس اور کیش ایوارڈز سے نوازا۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی قیادت میں پولیس سروس عوامی خدمت میں بدل چکی ہے اور سزا و جزا کا نظام عوامی خدمت کے مقصد کو اولین ترجیح دینے میں بنیادی ستون ہے۔
ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے کہا کہ نیک نیتی، ذمہ داری اور محنت سے اپنے فرائض سرانجام دینے والے افسران و اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی اور کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
پولیس آفیسر بی بی حلیمہ نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی سکھر سمیت ایس ایس پی سکھر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ ایک پولیس آفیسر کو اپنے فرض کو ہرا کرنے کیلئے پر عزم ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ کسی بھی نوعیت کا کیس ہو وہ میرٹ اور شفافیت سے جلد از جلد حل ہونا چاہیے۔
تقریب میں افسران اہلکاروں کی بڑی تعداد میں شرکت کی.