زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمت، آج ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر رہنے کا امکان

عالمی کیبل کنسورشیم سمندر میں موجود فائبر آپٹک کیبل کی مرمت آج سے شروع کرے گی، جس کے سبب کل انٹرنیٹ سروس 18 گھنٹے متاثر رہے گی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندری کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے۔

پی ٹی سی ایل نے اعلان کیا ہے کہ زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بدھ کے روز سے 18 گھنٹے تک متاثر رہ سکتی ہے۔

پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق کمپنی کی ایک سب میرین کیبل میں تکنیکی مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ “ریپٹر” کہلانے والا یہ حصہ خراب ہو گیا ہے جس کی مرمت کے لیے آج صبح 11 بجے سے مینٹیننس کا کام شروع کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمتی عمل 18 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس دوران انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور سروس میں جزوی خلل پیدا ہو سکتا ہے۔

پی ٹی سی ایل نے صارفین سے عارضی مشکلات پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خرابی کے ازالے کے بعد انٹرنیٹ سروس معمول پر آجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں