مصرکے شہر شرم الشیخ سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور قطر کے امیر نے ’’ غزہ امن معاہدے‘‘ پر دستخط کر دیئے ۔
مصرکے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی ، ترک صدر رجب طیب اردوان اور قطر کے امیر نے ’’ غزہ امن معاہدے‘‘ پر دستخط کر دیئے ۔
اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے، امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے ، معاہدے کی دستاویز اصول و ضوابط کی وضاحت کرے گی ، غزہ میں امن معاہدے مشرق وسطی میں امن قائم ہوگا،امن معاہدے کو کامیاب بنانے میں تمام ممالک کے شکر گزار ہیں، جنگ بندی میں مصر کا کردار قابل تعریف ہے، امن معاہدے میں مصر کا اہم کردار ہے،یہ پوری دنیا ایک تاریخی دن ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن کانفرنس میں شرکت کیلئے ہال پہنچ تو ان کا استقبال مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کیا۔
کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانفرنس کے تمام شرکاء سے باری باری ملاقات کی ، اس موقع پر صدر ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات ہوئی جس دوران دونوں رہنماؤں نے انتہائی گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خوشگوار الفاظ کا تبادلہ کیا ۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ اور شہبازشریف کے درمیان مختلف امور پر گفتگو بھی ہوئی ۔
صدر ٹرمپ سے کویت ،انڈونیشیا ،آذربائیجان ،قطر کے سربراہان ، ترک صدر رجب طیب اردوان ، سپین اور اٹلی کے وزرائے اعظم نے بھی ملاقاتیں کیں ۔
شرم الشیخ ،وزیراعظم شہبازشریف کا خطاب
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ صدر ٹرمپ مین آف پیس ہیں، پاکستان صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لئے نامزد کیا، صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی، صدر ٹرمپ نوبیل امن انعام کے مستحق ہیں، انہوں نے غزہ اور دنیا کےکئی ممالک میں امن قائم کیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ صدر ٹرمپ امن کے علمبدار ہیں، صدر ٹرمپ کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں امن قائم ہوا، پاکستان اور بھارت ایٹمی قواتیں ہیں،دونوں کے درمیان کشیدگی عروج تھی، صدر ٹرمپ کی کوششوں کی وجہ سے سیزفائر ہوا۔
شرم الشیخ ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ امن معاہدہ ہونا میرے لئے بہت اعزاز ہے، غزہ میں امن معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن آئے گا، میں تمام ممالک کا شکرگزار ہیں جن کی وجہ سے معاہدہ ممکن ہوا، امن معاہدے کی وجہ سے غزہ میں خونریزی رکی ، ہم سب مل کر غزہ کی تعمیر نو کریں گے، غزہ امن معاہدے پر سب کو مبادکبار پیش کرتا ہے، غزہ کی تعمیر کا وقت آگیا، امریکا کی فوج دنیا کی مضبوط ترین فوج ہے، میں امیر قطر کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، غزہ میں امن معاہدے سے خطے میں استحکام آئے گا، فیلڈ مارشل موجود نہیں لیکن وزیراعظم شہبازشریف موجود ہے۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی
مصری صدر نے کہا کہ امریکی صدر نے غزہ جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا،غزہ جنگ بندی میں قطر اورترکیہ کا بھی مثالی کردار ہے، غزہ معاہدے تاریخی معاہدہ ہے، فلسطینی اسرائیلی تنازعے کا حل دو ریاستی حل کے بغیر ممکن نہیں، غزہ امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے، غزہ امن معاہدہ تاریخی دستاویز ہے، غزہ امن معاہدے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا، موجودہ حالات میں غزہ میں امن ناگزیر ہے، فلسطینیوں کو حق حاصل ہے وہ ایک آزاد ریاست میں زندگی گزاریں۔
غزہ امن معاہدے کے اہم نکات
غزہ امن معاہدہ کے مطابق فوری جنگ بندی، عسکری کارروائیوں کا معطل ہونا، اسرائیلی فوج کا مرحلہ وار انخلا، قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ، یرغمالیوں کی پہلے رہائی، امداد کا بلا روک ٹوک داخلہ، نقل مکانی والوں کی واپسی، ٹیکنو کریٹ گورننس کا قیام، غزہ کی دوبارہ تعمیر، خصوصی اقتصادی زون کا قیام، غزہ میں سرنگوں کا خاتمہ، غزہ کی نگرانی امن فورس کے حوالےکی جائے گی ۔
اس کے علاوہ امن معاہدے میں حماس کیلئے ہتھیار ڈالنے کی شرط بھی رکھی گئی ہے ، ہتھیار ڈالنے والوں کیلئے عام معافی کا اعلان کیا جائے گا، غزہ میں نقلِ مکانی کی سہولت، امداد کی تقسیم میں شفافیت، رفح کراسنگ کی بحالی، ثالث ریاستوں کی ضمانت، تین مرحلوں میں جنگ بندی اور غزہ میں قانون کی بحالی شامل ہے ۔