عمان,پاکستان مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ uae کے صدر جان قادر کی عمان میں پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری سے ملاقات ، جان قادر نے سید نوید صفدر بخاری کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ اس موقع پر افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ جان قادر نے سفیر پاکستان آف عمان سے اپیل کی کہ عمان میں تمام پاکستانی اسکولوں میں منیارٹی ونگ کیلئے ٹیچر ز کا کوٹہ دیا جائے اور انکے بچوں کو اسکولوں کے داخلہ میں فیس کم کی جائے تا کہ تمام پاکستانی بچے تعلیم حاصل کر سکیں. جس پر سفیر پاکستان سید نوید صفدر بخاری نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ انہوں نے کہا کہ عمان میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو کا سفیر ہوں انشاء اللہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جلد سے جلد اپنے تمام پاکستانیوں کے مسائل حل کرونگا جس پر جان نے قادر نے سفیر پاکستان آف عمان کا دلی شکریہ ادا کیا۔
