پاک بیٹھک المویلہ کراچی کے کھانوں کا حقیقی مزہ شارجہ میں

دبئی شارجہ کے علاقہ المویلہ میں پاک بیٹھک ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر ریسٹورنٹ کے مالکان نے ایک انوکھا اعلان کیا ہے

کہ اگر آپ کے پاس کھانے کے پیسے نہیں تو کوئی بات نہیں “آپ ہمارے مہمان بنیں”- کراچی کے روایتی ذائقہ دار کھانوں پر مبنی پاک بیٹھک ریسٹورنٹ کا افتتاح پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری نے کیا جس میں ریسٹورنٹ کے مالکان علی تنویر، ہادیہ مسعود، مسعود احمد، مشتاق احمد، شیف عبدالوہاب، قاسم، خالد، یاسر، ساجد، عدنان عنایت اللہ، شہریار الطاف اور فراز احمد صدیقی کے علاوہ بہت سے لوگوں نے شرکت کی- افتتاحی فیتہ مہمان خصوصی خالد حسین چوہدری نے ریسٹورنٹ کے مالکان، اسٹاف اور مہمانوں کے ساتھ مل کر کاٹا- اس موقع پر ریسٹورنٹ کے اونر ز علی تنویر، ہادیہ مسعود، مسعود احمد اور مشتاق احمد نے کہا کہ پاک بیٹھک ریسٹورنٹ پر کراچی کے روایتی کھانوں کا حقیقی مزہ اب شارجہ میں بھی دستیاب ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں