اورکزئی میں فوجی جوانوں کی شہادت پر عمران خان نے گنڈاپور کو ہٹانے کا فیصلہ کیا، سلمان راجا

سیکریٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان نے کے پی میں فوج پر آج بڑے حملے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ علی امین گنڈاپور اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں انہیں وزیراعلیٰ کے عہدے پر مزید نہیں رہنا چاہیے۔

اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کو عہدے سے ہٹانے اور نوجوان ایم پی اے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا حکم دیا۔

سلمان راجا نے مزید کہا کہ آج عمران خان نے کے پی میں فوج پر بڑے حملے پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ علی امین گنڈاپور اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں اور وہ سمجھتے ہیں علی امین کو مزید اس عہدے پر نہیں رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مطابق کے پی میں صورتحال اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ قابو سے باہر ہے اور علی امین گںڈاپور کو عہدے سے ہٹادینا بہتر ہے۔

سلمان راجا کے مطابق عمران خان نے کہا کہ میرا سوا دوسال سے یہی اصرار ہے کہ وفاقی حکومت کا جو طریقہ ہے اور انہوں نے جو پالیسی بنائی ہوئی ہے وہ ایک دم غلط ہے، کے پی حکومت خود کو اس پالیسی سے دور کرے اور یہ پالیسی جنگ و جدل کی پالیسی ہے اس تمام عرصے میں ہم نے بار بار کہا کہ تین اسٹیک ہولڈر کو شامل نہیں کیا جائے خیبر پختون خوا سمیت پورے پاکستان میں امن نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں