وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلیے 5 روزہ دورے پر نیویارک پہنچ گئے۔
وزیراعظم 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اہم خطاب کریں گے۔ وزیراعظم مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر آواز اٹھائیں گے۔ شہبازشریف علاقائی سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور اقدامات پر بھی بات کریں گے۔
وزیراعظم امریکی صدر ٹرمپ سے اسلامی ممالک کے منتخب رہنماؤں کی ملاقات میں بھی شامل ہوں گے ۔ دوست ممالک کے سربراہان اور دیگر اہم عالمی شخصیات سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ وزیراعظم کی اہم عالمی شخصیات سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی متوقع ہے۔