ماؤنٹ ایوریسٹ سے کچرا اٹھانے کے لیے ڈرونز کا استعمال شروع

ماؤنٹ ایوریسٹ سے کچرا اٹھانے کے لیے ڈرونز کا استعمال شروع کردیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ماؤنٹ ایوریسٹ کو کچرے سے پاک کرنے کے لیے پہلی بار بھاری بھرکم ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ ہیوی لفٹر ڈرونز کے ذریعے کیمپ 1 سے 300 کلوگرام کچرا نیچے منتقل کیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈرونز نہ صرف وقت اور لاگت میں بچت کر رہے ہیں بلکہ کوہ پیماؤں کی حفاظت میں بھی معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ یہ ڈرونز آکسیجن، رَسی اور دیگر سامان کی ترسیل کے لیے بھی استعمال ہو رہے ہیں۔ کمپنی اگلے ماہ یہی منصوبہ ماؤنٹ مناسلو پر بھی شروع کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں