بھارتی ریکارڈ توڑنے پر 5 سالہ سفیان محسود گورنر ہاؤس مدعو، وزیراعظم کی مبارکباد

انڈین ریکارڈ توڑنے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سفیان محسود کو خراج تحسین پیش کیا ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سراہا ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے گنیز ورلڈ ریکارڈز ہولڈر سفیان محسود اور اس کے والد کو خصوصی دعوت پر گورنر ہاؤس پشاور بلا لیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کوالا چیلنج میں انڈیا کا پانچواں سالہ گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑنا تاریخی کارنامہ ہے، سفیان محسود کو پاکستان کا کم عمر ترین گنیز ورلڈ ریکارڈز ہولڈر بننے کی مبارک دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بچے کا یہ کارنامہ پورے ملک کے لیے خوشی کا باعث ہے۔

خایل رہے کہ پانچ سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کے بعد وہ پاکستان کے کم عمر ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گئے ہیں۔

سفیان محسود نے7.87 سیکنڈز میں تیز ترین ٹائم ٹو کلائمب اراؤنڈ اے پرسن (انسانی جسم کے گرد لٹک کر چکر کاٹنا) کا ریکارڈ بنا لیا۔

وزیرِاعظم نے سفیان محسود کو گنیز بک آف ورلڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ سفیان نے کم عمری میں گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے والدین اور ملک کا نام روشن کیا، سفیان محسود جیسے باصلاحیت بچے پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں