متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

متحدہ عرب امارات میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا اکاؤنٹ رکھنے والے پاکستانی شہری پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک میں اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں اور مفت ترسیلات زر اپنے گھروں کو بھیچ سکتے ہیں۔

پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔اسلام آباد میں لانچنگ تقریب میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، مشرق گروپ کے چیئرمین عبدالعزیز الغریر، گروپ سی ای او احمد عبدالال اور بینکنگ ایسوسی ایشن کے رہنما شریک ہوئے۔

چیئرمین پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن ظفر مسعود نے خطاب میں کہا مشرق ڈیجیٹل بینک ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔سینئر وائس چیئرمین پی بی اے یوسف حسین نے کہا الغریر گروپ کے منصوبے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔ مشرق پاکستان کے سی ای او ہمایوں سجاد اور گروپ سی ای او احمد عبدالال نے بھی اظہار خیال کیا۔ وزیرِ مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مشرق بینک پاکستان میں 450 افراد کو روزگار فراہم کرے گا، جن میں 45 فیصد خواتین شامل ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس کے لیے 40 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 5 بینکوں کو اجازت دی گئی ہے، اور ان میں مشرق بینک نے لانچنگ بھی کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں