امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میئر لندن صادق خان کو بدترین میئر قرار دیدیا۔
امریکی صدرٹرمپ نے برطانیہ سےواپسی پرایئرفورس ون میں صحافیوں سےگفتگو میں کہامیئر لندن کو میرے کہنے پرشاہی دعوت میں مدعو نہیں کیا گیا،میں صادق خان کو وہاں نہیں دیکھناچاہتاتھا،وہ دعوت میں آنا چاہتے تھے۔
امریکی صدر نےکہا لندن میں جرائم کی شرح بہت زیادہ ہے،ایک عرصہ سےمیئرلندن کو پسند نہیں کرتا، میئر لندن کا دنیا کے بد ترین میئرز میں شمار ہوتا ہے،امریکا میں بھی کچھ برے میئرز ہیں،شکاگو کو ناکام نہیں ہونے دیں گے۔