واٹس ایپ کا انسٹاگرام کی طرز کا نیا کلوز فرینڈز فیچر متعارف

میٹا کی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے انسٹاگرام کی طرز پر ایک نیا کلوز فرینڈز فیچر متعارف کرایا ہے، جو فی الحال بیٹا ورژن میں آزمائشی مرحلے پر ہے۔

واٹس ایپ کے کلوز فرینڈز فیچر کے تحت صارفین اپنے قریبی دوستوں کی ایک الگ فہرست بنا سکیں گے، اسٹیٹس اپ لوڈ کرنے والے صارف کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اسے سب کے ساتھ شیئر کرے یا صرف قریبی دوستوں کے ساتھ، شیئر ہونے والا اسٹیٹس ایک مختلف رنگ میں ظاہر ہوگا تاکہ انہیں آسانی سے پہچانا جا سکے۔

واٹس ایپ انفارمیشن پورٹل کے مطابق کلوز فرینڈز فیچر صارفین کو اپنی پرائیویسی پر زیادہ کنٹرول فراہم کرے گا، جس سے وہ کی فہرست میں کسی کو شامل یا خارج کرسکتے ہیں، جس سے دوسرے شخص کو کوئی اطلاع موصول نہیں ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹس صرف اسی وقت اُن لوگوں کو دکھائی دے گا جو پوسٹ کرتے وقت لسٹ میں شامل ہوں گے اور بعد میں کسی نئے شخص کو کلوز فرینڈز میں شامل کرنے سے پرانا اسٹیٹس نظر نہیں آئے گا، اگر صارف پرانی پوسٹ کو نئے افراد کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں، تو اسے لازمی طور پر اسٹیٹس ڈیلیٹ کر کے دوبارہ اپ لوڈ کرنا ہوگا۔

واٹس ایپ اسٹیٹس فی الحال تین پرائیویسی آپشنز فراہم کرتا ہے، جس سے یہ فیچر سب کے ساتھ شیئر کرنا، مخصوص افراد کو خارج کرنا، یا صرف منتخب افراد کے ساتھ شیئر کرنے کے عمل کو زیادہ آسان اور مؤثر بناتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس صارفین کے لیے ایک اور اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے، جس میں مائی اسٹیٹس کا نیا آپشن بھی شامل کیا ہے، جو آئی او ایس شیئر شیٹ میں دستیاب ہے، اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی ایپ سے براہِ راست تصاویر یا ویڈیوز اسٹیٹس پر پوسٹ کر سکیں گے، جس سے واٹس ایپ ایپلیکیشن بار بار کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی، اور اپنی پوسٹ کو اپ لوڈ کرنے سے پہلے ٹیکسٹ، ڈرائنگز یا ایموجیز کے ساتھ ایڈٹ بھی کر سکیں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس نئے اپ ڈیٹس کے ذریعے واٹس ایپ اپنی ایپ کو زیادہ دوستانہ اور صارفین کے لیے پرائیویسی کے حوالے سے محفوظ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ لوگ اپنی معلومات اعتماد کے ساتھ شیئر کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں