عرب اسلامی سربراہ اجلاس ، وزیراعظم کی سعودی ولی عہد ، ترک صدر اور دیگر عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور ترک صدر رجب طیب ایردوان سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیلی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت مشرق وسطیٰ میں امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد کی امت مسلمہ کو یکجا کرنے کی کوشش کو سراہا۔

اس موقع پر محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ ریاض کے منتظر ہیں ۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کی امیر قطر ،فلسطینی صدر محمود عباس ، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ ہنگامی سربراہی اجلاس اسرائیل کے قطر پر حملے کی مذمت اور خطے پر اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لئے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں 50 سے زائد رکن ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں