پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے، شیخ اقبال

پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے، شیخ اقبال

ہر سال بارشوں کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے انتظامات کرنا اشد ضروری ہے، صدرسی ایس اے پی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چھوٹے ڈیم اور مصنوعی جھیلیں تعمیر کرنی چاہئیں ، حب ڈیم اور کینجھر جھیل جیسے آبی ذخائر بنائے جائیں

کراچی سول سوسائٹی ایسوسی ایشن آف پاکستان (CSAP) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ سی ایس اے پی کے صدر شیخ محمد اقبال نے چیئر مین سعید راجپوت کے ہمراہ کراچی سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلابوں سے ہونے والی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ملک کو ماحولیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے خطرات سے بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔ شیخ اقبال نے خبر دار کیا کہ بارشیں ہر سال شدت اختیار کر رہی ہیں جس سے شدید سیلابوں کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ ان خطرات سے بچنے کے لیے انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چھوٹے ڈیم اور مصنوعی جھیلیں تعمیر کرنی چاہئیں، جیسا کہ کراچی میں حب ڈیم اور ٹھٹھہ میں کینجھر جھیل جیسے آبی ذخائر کے قیام سے نہ صرف بارش کے پانی کو محفوظ کیا جا سکے گا بلکہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ عوامی آگاہی اور تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا : ” فی الحال عوام اور حکومت کے درمیان کوئی مؤثر تعاون موجود نہیں۔ اگر لوگ ذ مہ داری کا مظاہرہ کریں تو انہیں پولیتھین بیگ کا استعمال فوری طور پر بند کرنا ہوگا “۔ شیخ اقبال نے وضاحت کی کہ پلاسٹک کچرا ماحولیاتی تباہی اور ملک بھر میں نکاسی آب کے نظام کی ناکامی کی بڑی وجوہات میں سے ایک ۔ پلاسٹک سے بند ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے سیلاب مزید تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا: ” آبی ذخائر وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی ہر سال شدت اختیار کر رہی ہے اور ہماری موجودہ تیاری انتہائی نا کافی ہے۔ مستقبل کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے حکومت کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں