سندھ کے مختلف شہروں میں بارش، بجلی کا نظام متاثر، نشیبی علاقے زیر آب

سندھ کے ساحلی علاقے سمیت مختلف شہروں میں بارش سے بجلی کا نظام متاثر ہوگیا۔ نشیبی علاقے ڈوب گئے۔ ٹنڈوالہیار اور ڈگری میں شدید بارش کے باعث نجی اسکولوں نے پیر کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

بدین کے علاقے تلہار، شادی لارج، ٹنڈوباگو، کھوسکی، نندو، ماتلی سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آئے۔ پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ ٹھٹھہ اور سجاول میں بھی وقفے وقفے سے کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارش کا سلسہ جاری ہے۔ بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے شہریوں کوپریشانی کا سامنا ہے۔

حیدرآبا، ٹنڈوالہیار، شہدادپور، سکرنڈ، کنڈیارو میں بھی جل تھل ایک ہوگا۔ سانگھڑ، شاہ پور چاکر میں بھی بادل جم کر برسے۔ ضلع عمرکوٹ کی تحصیل کنری میں بارشوں نے صورتحال سنگین بنا دی ہے۔

مسلسل دوسرے روز کی موسلادھار بارش کے بعد مرچ، کپاس اور پیاز کی فصلیں زیرِ آب آگئی ہیں۔ جامشورو، خانوٹ اور مانجہند میں بھی بارش ہوئی تھر پارکر میں دوسرے روز بھی بارش ہوئی۔ اسلام کوٹ میں 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دنوں تک مزید بارشوں کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں