میگنٹس دو، ورنہ 200 فیصد ٹیرف لگادوں گا، ٹرمپ کی چین کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کو امریکا کو میگنٹس دینا ہوں گے، ورنہ ’ہمیں ان پر 200 فیصد ٹیرف یا کچھ اور لگانا پڑے گا۔‘

یہ بیان دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

چین نایاب ارضیاتی دھاتوں (Rare Earths) کے معاملے پر خاصا حساس ہے اور اس پر اپنی سپلائی کنٹرول میں رکھنے پر زور دیتا ہے۔

اپریل میں چین نے امریکی ٹیرف میں اضافے کے جواب میں متعدد نایاب دھاتوں اور میگنٹس کو اس فہرست میں شامل کردیا تھا جس کی برآمد پر پابند عائد ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے واقعی 200 فیصد ٹیرف نافذ کیا تو یہ تجارتی جنگ مزید شدت اختیار کر سکتی ہے اور عالمی منڈیوں پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

میگنٹس کیا ہیں؟
واضح رہے کہ ’میگنٹس‘ سے مراد وہ طاقتور دھات ہیں جو جدید ٹیکنالوجی میں استعمال ہوتے ہیں اور یہ نایاب ارضی دھاتوں میں شامل ہیں۔ یہ گاڑیوں، موبائل فون، کمپیوٹر، پنکھے اور فوجی ہتھیاروں تک میں کام آتے ہیں۔

انہیں بنانے کے لیے خاص قسم کی نایاب دھاتیں چاہییں، جنہیں ‘Rare Earth Metals’ کہا جاتا ہے۔

دنیا میں ان دھاتوں اور ان سے بننے والے میگنٹس کا سب سے بڑا سپلائر چین ہے۔
اسی لیے جب امریکا اور چین میں تجارتی جنگ ہوتی ہے تو یہ ’میگنٹس‘ اس کی ایک بڑی بنیاد ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں