بنگلادیش کی وزارت خارجہ کا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورے کو دونوں ممالک کیلیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے بیان جاری کردیا۔
بنگلادیشی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورے کے دوران پاکستان اور بنگلا دیش نے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈٓار نے ڈھاکا میں بنگلہ دیشی مشیر خارجہ سے ملاقات کی، جس میں تجارت، سرماریہ کاری، تعلیم، صحت سمیت کئی شعبوں پر بات ہوئی۔
بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بنگلا دیشی طلبا کیلئے “پاکستان بنگلہ دیش کوریڈور” کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت آئندہ 5 برسوں میں 500 بنگلادیشی طالب علموں کو اسکالر شپس دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں : نائب وزیراعظم کی بنگلادیشی چیف ایڈوائزر سے ملاقات، تجارتی اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک چوتھائی اسکالر شپس طب کے شعبے کیلیے دی جائیں گی جبکہ پاکستان 100 بنگلہ دیشی سول سرونٹس کو تربیت دے گا اور 40 افراد کیلئے جدید طبی سہولت اور اعضا کی پیوندکاری کی پیشکش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسحاق ڈار کی بنگلا دیشی مشیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ، 6 معاہدے طے
وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے ویزا سہولت میں آسانی، رابطے بحال کرنے پر اطمینان کا ظہار کیا جبکہ سفارتکاروں اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ طے کرلیا۔
اس کے علاوہ دونوں ممالک کی خارجہ سروس اکیڈمیز اور تھنک تھینکس کے درمیان بھی معاہدے ہوئے۔