دبئی.ملک یا سر امتیاز اعوان فاؤنڈ ممبر پاکستان تحریک انصاف مڈل ایسٹ نے کہا یہ بہت بڑی کامیابی ہے پاکستان تحریک انصاف کے لیے۔ سپریم کورٹ کا عمران خان کو 9 مئی کیس میں ضمانت دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ انصاف کی بالادستی ابھی زندہ ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف عمران خان کی بے گناہی کو واضح کرتا ہے بلکہ اس بات کی امید بھی دلاتا ہے کہ باقی جھوٹے اور سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مقدمات کا بھی میرٹ پر فیصلہ ہوگا۔اب وقت ہے کہ پاکستان میں انصاف کا نظام طاقتور حلقوں کے دباؤ سے آزاد ہو کر عوام کے حقیقی مینڈیٹ کو تسلیم کرے۔ عوام کی عدالت بھی عمران خان کے ساتھ ہے اور اب عدالتی فیصلے بھی اسی سچائی کی گواہی دے رہے ہیں۔
