کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے پاکستان کی 78 ویں یوم آزادی کو بےحد جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منایا۔ یہ دن پاکستانی قوم کے لئے ایک یادگار موقع تھا۔جس پر ہر فرد نے وطن سے گہری محبت کا اظہار کیا اور اپنی ثقافت،تاریخ اور آزادی کی قدر دانی کو اجاگر کیا۔ت
قریب کا اہتمام انٹاریو لنڈن کینیڈا کے ایک وسیع پنڈال میں کیا گیا۔جہاں ہر طرف پاکستانی پرچم لہرا رہے تھے اور ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی شان دکھائی دے رہی تھی بچوں،نوجوانوں،مردوں اور خواتین نے بڑے جوش و جذبے سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور قومی ترانے کی گونج نے پنڈال کے ماحول کو ملک کے حب الوطنی کے جذبہ کو سرشار کر دیا-اس موقع پر آزادی کا کیک شیخ محمد پرویز کی قیادت میں کاٹا گیا۔جس میں نوجوانوں کا جوش وجذبہ،بچوں کی معصوم مسکراہٹیں اور بزرگوں کی دعائیں شامل تھیں- ملی نغمے اور محفل موسیقی نے شرکاء کے دلوں کو مزید روشن کیا۔مہمانوں کی پاکستانی ر وائتی کھانوں،مشروبات اور مزیدار مٹھائیوں سے بھرپور تواضع کی گئی۔جس نے تقریب کو ایک خوشگوار یادگار میں تبدیل کر دیا۔کینیڈا میں رہنے والے کینیڈین پاکستانی خاندانوں نے اس تقریب میں بھرپور شرکت کی ۔ جس سے واضح ہوا کہ دوری کے باوجود پاکستانی اپنی شناخت،ثقافت اور حب الوطنی کو کبھی فراموش نہیں کرتے۔ یہ دن صرف تہوار نہیں بلکہ اتحاد،محبت اور وطن عزیز سے وابستگی کا پیغام تھا۔تقریب کو چار چاند لگانے میں مسز رابعہ راشد،مسز ثانیہ فہداور ان کے دوست و احباب کی کاوشیں اور وطن پاک سے محبت کا جذبہ ہی تھا کہ ایسی خوبصورت تقریب منعقد ہوئی۔شرکاء نے تالیوں کی گونج اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔لذیذ کھانوں کی خو شبو،مٹھائیوں کی مہک،بچوں کے لیے گفٹ بیگ اور کئی قسم کے مشروبات سے حاضرین خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔خواتین کے رنگ برنگے اور پاکستانی پرچموں سے مزین ملبوسات آج کی تقریب کو چار چاند لگا رہے تھے۔ہاتھوں میں وطن عزیز کے پرچم تھامے حاضرین پرجوش تھے۔پاکستان کی 78ویں یوم آزادی پر دوسروں کے علاوہ مسٹر اینڈ مسز ریاض اختر،مسٹر اینڈ مسز راشد لطیف،مسٹر اینڈ مسز شیخ محمد فہد،مسٹر اینڈ مسز احمد حسن،مسٹر اینڈ مسز سادنزر،مسٹر اینڈ مسز جمیل،مسٹر اینڈ مسز صہیب رومی،مسٹر اینڈ مسز محمد طیب،مسٹر اینڈ مسز وقاص،مسٹر اینڈ مسز عثمان،مسٹر اینڈ مسز سعود،مسٹر اینڈ مسز عدنان،مسٹر اینڈ مسز خضر اور ناصر کیانی نے شرکت فرما کر تقریب کو خوشگوار بنا دیا۔یہ جشن نہ صرف پاکستان کے تاریخی ورثے کو زندہ رکھنے کا ذریعہ تھا بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی یہ سکھانے کا ذریعہ تھا کہ کس طرح اپنے وطن سے محبت اور وفاداری کا جذبہ دل میں بسائے رکھا جائے-