مخدوم رئیس قریشی ایڈووکیٹ کی طرف سے جشن آزادی اور کنور قطب الدین کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیاگیا.

دبئی, مخدوم رئیس قریشی ایڈووکیٹ کی طرف سے پاکستان کے 78ویں جشن آزادی کے حوالہ سےاور سابق سینئر پارلیمینٹیرین اور صدر سماجی تنظیم ARIA. پاکستان کنور قطب الدین کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیاگیا,مخدوم رئیس قریشی کی جانب سے 78ویں جشن آزادی کیک کٹنگ و عشائیہ تقریب میں کمیونٹی کی اہم کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں پریم متھرانی ۔ حافظ عابد حسین ۔


وقاص لاشاری ۔عدنان سرفراز ۔ افضل چوہدری ۔ رفیق ۔عمیر ۔ صدیقی و دیگر شریک ہوئے.اس موقع پر تالیوں اور نعروں کی گونج میں پاکستان کی 78ویں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا ۔ شرکاء تقریب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دنیا نے ہماری قوم اور افواج پاکستان کا صبر بہادری اورجوش و جذبہ دیکھ لیا ہے ۔ وطن عزیز کی حرمت کی خاطر جان کا نذرانہ بھی پیش کریں گے اور بانی پاکستان کے فرمان کے مطابق کام کام اور بس کام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے وطن عزیز کو ترقی کی عظیم شاہراہ پر لائیں گے,مہمانوں نے شاندار تقریب کے انعقاد پر مخدوم رئیس قریشی ایڈوکیٹ کا شکریہ ادا کیا. مخدوم رئیس قریشی ایڈوکیٹ اور کنور قطب الدین نے کہا کہ پاکستان کا یوم آزادی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے کس طرح اور کتنی محنت کے بعد وطن حاصل کیا جہاں آج ہماری نسلیں آزادی کا سانس لے رہی ہیں ورنہ آج ہم غلامی کی زندگی گزار رہے ہوتے۔ پاکستان کا حصول ایک طویل جدوجہد ہے جس میں شہادتوں کی ایک طویل فہرست ہے۔ آج ہم اپنا ماضی بھول چکے ہیں۔ ہمیں اپنے ماضی اور حصول آزادی کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے اور ان اصولوں پر صدق دل سے عمل کرنا چاہیے جو قائداعظم نے وطن عزیز کے لیے وضع کیے تھے۔ اگر ان پر عمل کیا جائے تو ملک دن دگنی رات چوگنی ترقی کر سکتا ہے۔ آخر میں وطن عزیز اور امارات کی خوشحالی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔ پروگرام کے آخر میں مخدوم رئیس قریشی ایڈوکیٹ نے تمام مہمانوں کا اس تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں