پی ایم ایل این، یو اے ای کے زیر اہتمام دبئی میں یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام

دبئی (خالد محمود گوندل )دبئی, پاکستان کا 78واں یوم آزادی متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں مقیم پاکستانیوں نے روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا-


یوم آزادی کی ایک تقریب کا اہتمام صدر پاکستان مسلم لیگ ن دبئی سہیل عامر گھمن نے دبئی میں کیا جس میں عبدالرزاق،میاں غلام محی الدین، ساجد حسین وِرک، جان قادر، وہا ج سہیل گھمن، عون محمد، روکیش کمار، سعید احمد، علی احمد، وسیم انجم، عبدالرحمٰن، عثمان احمد ایڈوکیٹ، مظہر اقبال، عبدالرحمٰن، اقبال مغل، عمار حسن گھمن اور ذوالفقارعلی مغل نے شرکت کی-
یوم آزادی کی تقریب میں شرکاء نے کہا کہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے- حصول پاکستان کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے بیشمار قربانیاں دی ہیں- یہ قربانیوں کا ہی ثمر ہے کہ ہم ایک آزاد ملک میں آزادی کے ساتھ رہ رہے ہیں- ہر پاکستانی کو خواہ وہ پاکستان میں ہے یا بیرون ملک اسے ملکی وقار اور عزت کے لئے اپنے حصّے کا فرض ادا کرنا چاہیے- اس موقع پر یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کی گئی- تقریب میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں تعلقات میں مضبوطی اور پائیدار تعلقات کے لیے بھی دعا کی گئی –

اپنا تبصرہ بھیجیں