لاہور میں 20 خدمت مراکز میں شہریوں کو 14 ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق 7 ماہ میں 9 لاکھ 30 ہزارسے زائد شہری پولیسنگ سہولیات حاصل کر چکے ہیں، 82 ہزارسے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے، ایک لاکھ 62 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس ویری فکیشن کروائی۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق 287 جرائم سے متعلق واقعات رپورٹ کئے گئے، 9 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج کروایا، 9 ہزارسے زائد شہریوں نے ایف آئی آرز کی نقول حاصل کیں اور 3 لاکھ 95 ہزار سے زائد لرننگ لائسنس ایشو کئے گئے۔
یومِ شہدائے پولیس، پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، وزیراعلی سندھ
لوہور پولیس کے مطابق ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس، 4 ہزارسے زائد ڈپلیکیٹ لائسنس اور 14 ہزار انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے، 1440 سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج اور521 نے وہیکلز ویری فکیشن کروائی۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز شہریوں کو مفید ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔