کراچی، نامعلوم ڈاکو ڈپارٹمنٹل اسٹور کے ملازم سے 35 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار

شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی بلال کالونی تھانے کی حدود میں نامعلوم ڈاکو ڈپارٹمنٹل اسٹور کے ملازم سے لاکھوں روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئیے۔

اطلاعات کے مطابق ملازم بینک میں رقم جمع کرانے جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکو اس سے 35 لاکھ سے زائد کی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے قائمقام ایس ایچ او بلال کالونی انسپکٹر وسیم سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ واردات دن میں ہوئی تھی اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں