کے ٹو پر برفانی تودہ کی زد میں آخر سکردو کا کوہ پیما جاں بحق، غیر ملکی سمیت دو زخمی

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ”کے ٹو“ پر برفانی تودہ گرنے کے باعث ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں سکردو سے تعلق رکھنے والا کوہ پیما افتخار جاں بحق ہوگیا۔ حادثے میں ایک غیر ملکی کوہ پیما سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کوہ پیماؤں کو فوری طور پر بیس کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جاں بحق کوہ پیما افتخار کی میت آج سکردو منتقل کی جائے گی۔

حادثہ کے بعد مقامی اور بین الاقوامی کوہ پیماؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انتظامیہ نے کے ٹو پر موجود دیگر ٹیموں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں