کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق بریک ڈاؤن رات 12 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں لائن نمبر 5 دو مختلف مقامات سے متاثر ہوئی۔
واٹر کارپوریشن حکام نے بروقت اطلاع پر موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا، جبکہ سی ای او واٹر کارپوریشن نے فوری مرمتی کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ترجمان کے مطابق پمپنگ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو اگلے 36 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔
متاثرہ لائن کی بندش کے باعث شہر کو عارضی طور پر 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔