شہر حیدرآباد شدید بارش کے بعد انتظامی ناکامیوں کی زد میں آ گیا۔ بارہ گھنٹے گزرنے کے باوجود ہیرآباد سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال بحال نہ ہو سکی، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
شاہراہ فاطمہ جناح پر گرنے والا درخت بھی بارہ گھنٹوں کے بعد بھی نہ ہٹایا جا سکا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور علاقہ مکینوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
لطیف آباد اور حسین آباد کے انڈر پاسز میں پانی جمع ہونے کے باعث صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے۔ واٹر کارپوریشن کا عملہ بارش کے پانی کی نکاسی میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہا ہے۔