آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ 341 کی اتحادی ایسوسی ایشنز کا اہم مشاورتی اجلاس کراچی سیکریٹریٹ گلستان جوہر میں منعقد ہوا

آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ 341 کی اتحادی ایسوسی ایشنز کا ایک اہم مشاورتی اجلاس آل کراچی سیکریٹریٹ گلستان جوہر میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت چیئرمین آل کراچی محترم رحیل ھارون اور پریذیڈینٹ آل کراچی محترم مستفیض الرحمٰن بھائی نے کی۔


اجلاس میں آل کراچی رئیلٹرز اتحاد میں شامل تمام ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور کابینہ کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی جس کے تحت رئیل اسٹیٹ کی شناخت کے حوالے سے جو عملی اقدامات آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کر رہی ہے، ان تمام اقدامات کی شرکاء نے مکمل حمایت کی اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

ان شاء اللہ، بہت جلد آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران باہمی مشاورت سے ایک مسودہ تیار کررہے ہیں تمام رئیلٹرز تنظیموں سے مشاورت کے بعد اسے حکومتی اداروں اور ایوانوں تک پہنچایا جائے گا، تاکہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کا دیرینہ مطالبہ یعنی رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی سرکاری شناخت کو قانونی شکل دی جا سکے۔

یہ مسودہ ان شاء اللہ اسمبلی سے بھی منظور کرایا جائے گا، تاکہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے کاروبار کے تحفظ، بقاء، اور وقار کو یقینی بنایا جا سکے۔

وہ وقت اب دور نہیں جب غیر رئیلٹرز کا کردار ختم ہوگا اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹ باوقار انداز میں اپنی خدمات انجام دے گآ

آگر آپ رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ہیں تو آپ بھی رئیلٹرز کی شناخت کے حصول کے لئے کی جانے والی کاوشوں میں شامل ہوں اور خراج تحسین پیش کریں ان دوستوں کو جو اپنی توانائی رئیلثرز شناخت کے حصول کے لیے صرف کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں