چین کی بھارتی کمپنیوں کو ٹیکنالوجی منتقل کرنے پر پابندی

پچھلے 2عشروں سے امریکی حکمت عملی تھی کہ بھارت چین کی جگہ صنعتی وتجارتی مرکز بن جائے، امریکی کمپنیوں کو چین سے بھارت منتقل کرنا بھی اسی پالیسی کی کڑی ہے.

مگر اب ڈرامائی موڑ آنے پر اس نے دونوں بڑے پڑوسیوں کے مابین زبردست ٹیکنالوجی جنگ شروع کرا دی ہے، پہلے مرحلے میں چین نایاب ارضی دھاتیں بھارت کم بھجوانے لگا ہے جو چپ،کمپیوٹر ، موبائل، سولر پینل ، ونڈ ٹربائن،غرض جدید دنیا میں ترقی کی بنیاد بنی اشیاء بنانے میں کام آتیں.

دنیا میں 70 فیصد یہ دھاتیں چین میں بنتی ہیں۔ ان دھاتوں کی کمی سے موبائل و دیگر الیکٹرانکس بنانیوالی بھارتی فیکٹریوں میں بحران پیدا ہو رہا، دوم چین نے تائیوانی کمپنی، Foxconn کی بھارت میں فیکٹریوں سے سارے چینی سائنسدان و ٹیکنالوجی ماہرین واپس بلالیے ہیں.

اس کے علاوہ بھارتی کمپنیوں کو چینی ٹیکنالوجی کی منتقلی پر پابندی لگا دی، ان فیکٹریوں میں امریکی کمپنی ایپل کے آئی فون بنتے ہیں، مودی سرکار بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کا حب بنانا چاہتی تھی، مگر چین کے انقلابی اقدامات نے اس کے سارے خواب چکنا چورکر دئیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں