ضلع سیالکوٹ میں تاریخ رقم، تمام انتظامی عہدوں پر خواتین تعینات

ملکی تاریخ میں پہلی بار، سیالکوٹ ضلع صوبائی بیوروکریسی میں صنفی شمولیت کے حوالے سے مثال بن گیا ہے، جہاں اب ایک خاتون ڈپٹی کمشنر اور چاروں تحصیلوں کی اسسٹنٹ کمشنرز بھی خواتین ہیں۔

یہ صوبے کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کی قیادت میں خواتین کے لیے ایک سنگِ میل ہے، گریڈ 19 کی افسر صبا اصغر علی نے باضابطہ طور پر 27 اپریل 2025 کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا چارج سنبھالا، یوں وہ اس ضلع کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر بن گئیں۔

اپنے تقرر کے بعد سے ڈی سی صبا نے تعلیم، صحت، ماحولیاتی تحفظ اور عوامی فلاح پر مرکوز اقدامات کیے، جنہیں ساتھیوں اور مقامی کمیونٹی کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی کیریئر بیوروکریٹ صبا اصغر علی اس سے قبل صوبائی اور وفاقی سطح پر مختلف انتظامی اور پالیسی ساز عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔

اپنی باریک بینی، منصوبہ بندی اور عوامی مفاد پر مبنی طرزِ حکمرانی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ وہ شفافیت اور شہریوں کی شمولیت پر زور دیتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں