کم عمر ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، ’کیا پیسے والوں کو سب گناہ معاف ہیں؟‘

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کمسن کار ڈرائیور نے متعدد موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارد گرد کھڑے شہری ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکالتے ہیں جس میں بچے کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ مشتعل افراد کے پوچھنے پر بچے نے بتایا کہ ’ماموں نے کہا تھا جا کر گاڑی سیکھو‘۔ سوشل میڈیا صارفین ویڈیو دیکھ کر شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

عاصمہ آفتاب نے لکھا کہ اس بچے کے والدین کو جیل میں ڈالیں جنہوں نے اسے یہ گاڑی لے جانے کی اجازت دی۔

ذرائع کے مطابق کار حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے کم عمر ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی چلانے والے بچے کی عمر 14 سال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں