ٹیکساس میں ہولناک سیلابی صورتحال، ہلاکتیں 91 ہوگئیں

امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے شدید تباہی ہوئی، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 91 تک جا پہنچی۔ مرنے والوں میں اٹھائیس بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکساس سیلاب میں سب سے زیادہ اموات کیر کاؤئنٹی میں ہوئیں، سمر کیمپ میں موجود دس لڑکیوں اور کونسلر سمیت 41 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مکانات اور گاڑیاں پانی میں ڈوبی گئی ہیں، درخت گرنے سے راستے بند ہیں، ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ساڑھے آٹھ سو سے زائد افراد کو بچالیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متاثرہ علاقے کو آفت زدہ قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ ٹیکساس کے سیلابی ریلے میں 91 افراد جانیں کھو چکے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ مقامی حکومتوں سے ملکر کام کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں