لیبیا سے 1500 سے زائد تارکین وطن کی اچانک یونان کے سب سے بڑے جزیرے آمد، افراتفری مچ گئی

یونان میں لیبیا سے 1500 سے زائد تارکین وطن غیرقانونی طور پر یونان کے سب سے بڑے جزیرے کریتی میں داخل ہوگئے جن کا تعلق مختلف ممالک سے بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کی بڑی تعداد کے جزیرے پر جمع ہونے کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔

یونانی کوسٹ گارڈز اور یورپ کی بارڈر پولیس فرونٹیکس نے جزیرہ کریتی کے گردونواح سے مہاجرین کی چھوٹی بڑی کشتیوں کو ریسکیو کر کے انہیں صحیح سلامت کریتی جزیرے کی مختلف بندرگاہوں تک پہنچایا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ جزیرے پر اچانک اتنی بڑی تعداد میں تارکینِ وطن کی آمد کے بعد ان کی رہائش کے کوئی خاطر خواہ بندوبست نہیں کیے گئے ہیں۔

لہٰذا ان تارکینِ وطن کو کھلے آسمان کے نیچے خیموں اور دیگر رہائش گاہوں میں رکھنے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

یونانی وزیر اعظم نے لیبیا میں حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ملک سے یونان جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کے بہاؤ سے نمٹنے کے لیے مزید فیصلہ کن کارروائی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں