وفاقی حکومت نے 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے محرم الحرام (عاشورہ) کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تعطیلات کے حوالے 23 دسمبر 2024 کو جاری کابینہ ڈویژن کے سرکلر کے تحت عاشورہ کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اور 6 جولائی (9 اور 10محرم) کو عاشورہ کے موقع پر وفاقی سطح پر سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں فل پروف سیکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کردی تھی۔

وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران صوبوں میں پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے وفاقی کا بینہ کو سمری بھیج دی تھی جس کی منظوری دے دی گئی اور باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشت گردی 1997 کے تحت ہوگی جبکہ چاروں صوبائی، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ نے سیکیورٹی کے لیے درخواست کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں