سعودی عرب کی فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی دعووں کی شدید مذمت

سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے مغربی کنارے میں خودمختاری کے نفاذ کے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ مملکت سعودیہ فلسطینی سرزمین پر ہر قسم کی توسیع پسندی اور قبضے کو مسترد کرتی ہے، اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کو ناگزیر سمجھتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے مکمل حقِ خودارادیت اور ان کے جائز حقوق کی بازیابی کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، جس میں 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اور مشرقی یروشلم کو اس کا دارالحکومت بنانا شامل ہے۔
وزارت خارجہ نے اس موقف کو سعودی عرب کی مستقل، غیرمتزلزل اور اصولی پالیسی قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں